Naat E Sarkar E Do Aalam Sallallahu Alaihi Wasallam || Chehra E Anwar Se Jab Pardah Hatayen Mustafa
Kalaam E Huzoor Gulzar E Millat
Paal Ke Rakhe Hain Seene Me Jo Ulfat Unki
Lyrics In Urdu
پال کے رکھے ہیں سینے میں جو اُلفت ان کی
ہے خدا اُن کا نبی ان کے ہیں جنّت اُن کی
میں بھی دیکھونگا مدینے کی وہ دلکش گلیاں
مجھ کو مِل جائے جو اِک بار حمایت ان کی
ہم پکاریں جو یہاں سے وہ وہاں سُنتے ہیں
اللّٰہ اللّٰہ رے کیسی ہے سماعت ان کی
مجھ کو نہلا کے دفن کردو عزیزوں جلدی
قبر میں ہونے ہی والی ہے زیارت ان کی
عشقِ احمد نے انہیں کر دیا اعلیٰ حضرت
ہو گیٔ رشکِ جناں دیکھیٔے تربت ان کی
ازہری پیر سے جلتے رہیں جلنے والے
پھر بھی بڑھتی ہی رہی شان سے شہرت ان کی
تھام لو ازہری سرکار کا دامن بڑھ کر
لے کے فردوس میں جایٔگی اطاعت ان کی
نارِ دوزخ کا تو غم کرتا ہے کیوں کر *گلزار*
بخشوا لےگی سرِ حشر شفاعت ان کی
🖋️Huzoor Gulzar E Millat🖋️
http://www.youtube.com/c/RazviIsmailyNetwork
Comments
Post a Comment